اہم ترین

ایران میں زہریلی شراب کی فروخت پر 4 افراد سزائے موت

ایران کی عدالت نے رواں برس زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ البرز میں رواں برس جون میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 200 کے لگ بھگ تشویشناک حالت میں اسپتال لائے گئے تھے۔۔

ہلاکتوں کا باعث بننے والی شراب میں بہت زیادہ مقدار میں میتھانول (اسپرٹ) پایا گیا تھا۔۔

عدلیہ نے غیر قانونی طور پر زہریلی شراب کی تیاری اور اس کے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی ضیاع کے جرم میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان مسعود سیتائیشی کا کہنا ہے کہ اس جرم میں 11 افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔۔ جن میں سے چار کو سزائے موت جب کہ دیگر کو 5 سال تک قیدے کی سزا سنائی گئی ہے۔۔

پاکستان کی طرح ایران میں بھی شراب نوشی پر مکمل پابندی عائد ہے۔۔ عیسائی، یہودی اور زرتشت مذاہب کے ماننے والے شراب کی خرید و فروخت اور اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایران میں بھی غیر قانونی طریقوں سے شراب اسمگل اور تیار ہوتی ہے۔ مقامی سطح پر تیار کی گئی شراب کے باعث گزشتہ 3 سال میں 450 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔

پاکستان