اہم ترین

دنیا کا سب سے لمبا پروفیشنل باڈی بلڈر ، قد 7 فٹ سے بھی زیادہ

لمبا قد ہر معاشرے میں مرد کی وجاہت کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور ایسے میں جب اس کا جسم کسرتی ہو تو سونے پر سہاگہ ہی کہا جاسکتا ہے۔۔

نیدر لینڈز کے اولیوئیر رچٹرز (Olivier Richters) اس حوالے سے خوش نصیب بھی کہے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ انہیں دنیا کا سب سے طویل قامت پروفیشنل باڈی بلڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اولیوئیر رچٹرز (Olivier Richters) کا قد 7 فٹ ایک انچ سے زیادہ ہے۔ وہ بطور اداکار کئی بین الاقوامی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

انہیں 2021 میں دنیا کا سب سے لمبا باڈی بلڈر قرار دیا گیا تھا کہ اس وقت انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس قسم کے کسی ریکارڈ کے حامل بھی ہوسکتے ہیں۔۔

اولیوئیر رچٹرز (Olivier Richters) کو نیدر لینڈز میں ان کے لمبے قد کی وجہ سے ڈچ جائنٹ کی عرفیت سے جانا جاتا ہے ، کیونکہ جب وہ عوامی مقامات پر لوگوں کے درمیان موجود ہوتے ہیں تو ایک کھمبے کی طرح محسوس ہوتے ہیں جو سب کچھ دیکھ رہا ہوں۔ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے اور جب کوئی اس سے بات کرتا ہے تو وہ نہایت عاجزی سے سر جھکائے اس کی باتیں سنتا ہے۔۔

پاکستان