اہم ترین

نوجوان کو گرل فرینڈ سے ایک رات کی بےوفائی 47 لاکھ روپے کی پڑ گئی

آسٹریلیا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ سے بے وفائی چھپانے کے لیے اپنے ہی اغوا کا ڈراما مہنگا پڑگیا۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 35 سالہ آسٹریلوی شہری پال ایرا کی ایک گرل فرینڈ تھی ۔ اس کے ساتھ ہی اس کا اپنی ہی مالکن سے چکر بھی چل رہا تھا۔

مالکن کے ساتھ وقت نیو ایئر نائٹ گزارنے کے لیے پال ایرا نے اپنی گرل فرینڈ کو میسیج کیا کہ وہ اپنے ایک کلائنٹ سے ملاقات کرنے جارہا ہے اور پھر تھوڑی ہی دیر میں اسی فون سے ایسا میسیج کیا کہ جس سے اسے لگے کہ وہ اغوا کرلیا گیا ہے۔۔

اغوا کا میسج دیکھ کر لڑکی گبھرا گئی۔ اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔ جب پولیس پال کی تلاش میں مصوف تھی ۔ عین اسی وقت وہ اپنی مالکن کے ساتھ گلچھرے اڑا رہا تھا۔ بالاخڑ پولیس پال تک پہنچ گئی۔ پہلے تو پال نے یہی کہا کہ اسے واقعی اغوا کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔ پال کی تلاش میں 25 ہزار امریکی ڈالرز کے برابر رقم خرچ ہوئی۔

پولیس نے تحقیقات جاری رکھی اور 12 دن بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔۔ معاملہ عدالت میں گیا ۔۔ مقامی قانون کے مطابق اسے 7 سال قید کی سزا ہوسکتی تھی لیکن اپنے اعتراف کے باعث عدالت نے 16 ہزار 218 امریکی ڈالرز کے مساوی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 47 لاکھ روپے بنتی ہے۔۔ اس کے علاوہ پال ایرا کو 350 گھنٹے سماجی بہبود کے لئے خدمات مٰں خرچ کرنے لکا بھی حکم دیا گیا ہے۔۔

پاکستان