اہم ترین

ویڈیو گیمز ماضی کے کھلاڑیوں کی نئی نسل میں پہچان بن گئے

کھیلوں کے میدان میں بڑے ستارے ریٹائرمنٹ کے بعد رئیل اسٹیٹ، قوت بخش ادویات اور کرپٹو پراجیکٹس سمیت کئی شعبوں میں قدم رکھتے ہیں لیکن ایک ایسا شعبہ بھی ہے جس میں انہیں موت کے بعد بھی کمائی ہوتی ہے اور یہ ہے ویڈیو گیمز ۔۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2023 میں دو مشہور گیمز میں ایسے اسپورٹس لیجنڈز کا انتخاب کیا گیا ہے جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔2020 میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے LA لیکرز باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ اب بھی “NBA 2K24” کے سرورق کو رونق بخش رہے ہیں۔۔ اسی طرح دنیا کے دو عظیم ترین فٹبالرز پیلے اور جوہان کروف — EA Sports کے “FC 24” پر اپنی قابلیت دکھا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ زین الدین زیدان، رونالڈیہنو، ارلنگ ہالینڈ اور الیگزیہ پیوتیلا پر EA گیم کے سرورق پر موجود ہیں۔۔

فرانس کے لیجنڈ زیڈان کا کہنا ہے کہ اب بہت سے بچے انہیں ای اے گیم کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 سال کی عمر کے بچے مجھے اس وقت تک نہیں جانتے، جب تک کہ ان کے والد میرے کارناموں کے بارے میں نہ بتائیں۔

دنیا بھر میں ویڈیو گیم پبلشرز اور اسپورٹس اسٹارز کے درمیان تعلقات گہرے ہیں، یہ تعلق امریکا میں بہت خاص ہے۔۔

ای اے اسپورٹس ایف سی برانڈ کے نائب صدر ڈیوڈ جیکسن نے کہا کہ اس گیم سے شائقین کو ماضی کے ستاروں کے جادو کو محسوس کرنے کا موقع ملا ہے۔

پیرس میں ای اے گیم کی لانچنگ پارٹی میں ورلڈ کپ کے فاتح رابرٹ پائرس نے کہا، “ایک مخصوص نسل کے لوگ مجھے اس بات سے جانتے ہیں کہ میں نے پچ پر کیا کیا۔لیکن ایک 12 سالہ لڑکے نے حال ہی میں پائرس کو بتایا کہ گیم کھیلنے کے ذریعے اسے یہ معلوم ہوا کہ فرانسیسی اسٹار کون ہے۔اس نے مجھے بتایا: تم اچھے ہو، لیکن تم سست ہو۔'”

پاکستان