اہم ترین

پیر نہیں تو کیا ہوا ہمت تو ہے۔۔ قطری باشندے کا ہاتھوں سے طواف کعبہ

18 سالہ قطری شہری غانم محمد المفتاح پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہیں۔۔ گزشتہ برس قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر 18 سالہ غانم المفتاح نے افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ہمراہ براہ عاست مکالمہ کیا تھا۔۔

غانم محمد المفتاح کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں اور اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے دنیا کے انہیں ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔

غانم محمد المفتاح کو سعودی حکومت نے خصوصی دعوت پر بلایا اور اس موقع پر انہوں نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔۔

یہ اس نوجوان کے حوصلہ کا ثبوت ہی تھا کہ اس نے وہیل چیئر کے بدلے اپنے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کی۔۔

سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق طواف کعبہ کے دوران مناجات کے علاوہ غانم نے قرآن پاک کی ایک آیت پڑھی جس کا ترجہ ہے کہ اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔۔

طواف کعبہ کے دوران وہاں موجود خادمین نے غانم کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ ان کے لئے وہیل چیئر کا بھی اہتمام کیا گیا لیکن 18 سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ ’کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں، میرے رب نے مجھے عظیم نعمت مضبوط ہاتھوں سے تو نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کے متبادل ہیں اور میں ان پرہی طواف بیت اللہ کروں گا۔

پاکستان