اہم ترین

غیر قانونی مقیم غیر ملکی 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑ دیں، ایپکس کمیٹی کااعلان

وفاقی ایپکس کمیٹی نے ملک میں موجود تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دے دی ہے۔۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا، نگراں وزرائے اعلیٰ اور صوبوں کے پولیس سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں آباد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو یہاں سے جانا ہوگا۔۔ یکم نومبر کے بعد انہیں ہر صورت ملک سے بے دخل کیا جائے گا۔۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں 24 خودکش حملے ہوئے۔۔جن میں سے 14 خودکش بمبار افغان تھے۔۔ اب افغان شہریوں کے لیے بھی غیر ملکیوں سے آنے والے شہریوں جیسی ہی پالیسی ہوگی۔۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اب افغان شہری پاسپورٹ کے بغیر سرحد پار نہیں کرسکیں گے۔۔31 اکتوبر تک افغان شہریوں کے لیے سفری اجازت نامہ (ای تذکرہ) کارآمد ہوگا۔ کاغذی تذکرے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔۔ اس کے ساتھ ہی یکم نومبر سے غیر قاننوی طور پر مقیم شہریوں کی املاک اور کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔۔ کوئی پاکستانی غیر قانونی مقیم باشندے کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی بھرپور ایکشن ہوگا۔۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ کے اجرا میں بہت بے قاعدگیاں تھیں۔۔ غیرقانونی طریقے سے بہت سے جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں اور ان جعلی شناختی کارڈ پر غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔۔ اییسی مثالیں سب کے سامنے ہیں کہ بیرون ملک دہشتگرد کارروائیوں میں پاکستانی ملوث نہیں تھے لیکن ان دہشتگردوں کے پاس پاکستانی سفری دستاویزات موجود تھیں ۔

پاکستان