اہم ترین

عامر خان کا فلم” لاہور 1947 ” بنانے کا اعلان، سنی دیول بنیں گے ہیرو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اپنی فلمیں تو کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا رہیں ۔۔ ایسی صورت حال میں غدر 2 کی بھارت میں کھڑکی توڑ کامیابی کو دیکھ کر انہوں نے بھی ایک پاکستان مخالف فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔۔

عامر خان نے فلم کا نام لاہور 1947 رکھا ہے۔۔ اور اس مں مرکزی کردار سنی دیول نبھائیں گے۔۔ فلم کی ہدایت کاری سنی دیول ہی کی فلم دامنی بنانے والے راج کمار سنتوشی دیں گے۔۔

https://www.instagram.com/p/Cx7UBKzIotH/

عامر خان کے فلم پروڈکشن ہاؤس نے اس فلم کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم عامر خان پروڈکشن (AKP) کی فلم روسٹر میں بھی 17ویں ریلیز ہوگی۔ عامر خان اس فلم سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہیں۔

راجکمار سنتوشی اور سنی دیول اس سے قبل گھائل، دامنی اور گھاتک جیسی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر تین ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ جبکہ عامر خان کے ساتھ ان کی فلم انداز اپنا اپنا بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔۔ اس متاثر کن ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کی آنے والی فلم دھماکے دار ہوگی۔

سنی دیول نے حال ہی میں بھارتی سینما گھروں میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی والی فلم غدر 2 سے ہلچل مچارکھی ہے۔

ماضی میں سنی دیول اور عامر خان کے درمیان سینما گھروں مین ٹکراؤ کی کیفیت رہی ہے۔۔ 1990 میں عامر خان کی دل اور سنی دیول کی گھائل ایک ہی دن ریلیز ہوئی۔ پھر 1996 میں راجہ ہندوستانی کا مقابلہ گھاتک سے ہوا ۔۔ 2001 میں لگان اور غدر ایک ہی روز سینما گھروں کی زینت بنی۔۔ تینوں مرتبہ دونوں کی فلمیں کامیاب ہوئیں۔۔ اب دونوں نے پہلی بار کسی پروجیکٹ پر ہاتھ ملایا ہے۔

پاکستان