اہم ترین

‘ٹائیگر 3’ نے ‘پٹھان’ کو بجٹ میں پیچھے چھوڑ دیا

سلمان خان کی ٹائیگر 3 آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس دوران یہ کہا جارہا ہے کہ فلم میں سلمان خان نے جتنا معاوضہ لیا ہے اتنے میں شاہ رخ کان کی فلم پٹھان بن گئی۔۔

حال ہی میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی ویڈیو جاری کی گئی۔ اس ویڈیو میں بھائی جان کے ٹائیگر اسٹائل نے سب کا دل جیت لیا ہے۔ کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں نظر آنے والی ہیں۔ عمران ہاشمی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر زندہ ہے کا بجٹ 120 سے 130 کروڑ روپے تھا۔ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی اس سیریز کی فلم ایک تھا ٹائیگر کا بجٹ 75 کروڑ روپے تھا۔ لیکن ٹائیگر 3 کا بجٹ ان دونوں فلموں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

سلمان خان کی آنے والی فلم کا بجٹ تقریباً 300 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹائیگر تھری کا بجٹ شاہ رخ خان کی پٹھان سے زیادہ ہے۔ پٹھان کا کل بجٹ 225 کروڑ روپے تھا۔

اس فلم کے لیے سلمان خان اور کترینہ کیف نے بھی اچھی خاصی فیس لی ہے۔ سلمان خان نے یش راج فلمز کی فلم ٹائیگر 3 کے لیے 100 کروڑ روپے فیس لی ہے۔ وہیں کترینہ کیف نے 15 سے 21 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔۔

فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان پٹھان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جیسے سلمان خان فلم پٹھان میں ٹائیگر کے روپ میں نظر آئے تھے۔

ٹائیگر 3 رواں برس سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے۔ ایسے میں فلم کے بجٹ اور اسٹار کاسٹ کو لے کر بحثوں کا بازار گرم ہے۔

پاکستان