اہم ترین

امریکی تاریخ میں پہلی بار ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ووٹ کے ذریعے ہٹا دیا گیا

۔امریکا کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ووٹنگ (تحریک عدم اعتماد) کے ذریعے اسپیکر کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

امریکی ایوان نمائندگان “کانگریس” میں صدر بائیڈن کی حریف ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔ اس لئے اسپیکر بھی اسی کی پارٹی کا ہے۔۔ گزشتہ برس ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ری پبلکن پارٹی کے کیون میکارتھی کو اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

میک کارتھی کا انتخاب بھی بہت مشکل سے ہوا ہے کئی بار ووٹنگ کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔۔ ان کے خلاف صرف آٹھ ریپبلکنز نے ووٹ دیا لیکن وہ ہار گئے۔

ریپبلکن رکن کانگریس میٹ گیٹس نے حکومت کی فنڈنگ کے بل کی منظوری سے متعلق ان کی جماعت کی ترجیحات منظور نہ ہوسکنے پر میکارتھی ووٹنگ کے ذریعے ہٹانے کےلیے ایک تحریک پیش کی تھی ۔

ریپبلکن اکثریت والے ایوان میں 210کے مقابلے میں 216 اراکین نے اسپیکر کو ہٹائے جانے کے حق میں ووٹ دیے۔ امریکا کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے پہلے کبھی کسی اسپیکر کو عپدے سے ہٹایا نہیں گیا۔۔

ووٹنگ کی کارروائی سے قبل ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کے مخالف رکن باب گُڈ نے کہا کہ کئی ارکان نے اسپیکر سے گزارش کی تھی کہ وہ ڈیمو کریٹس سے قرض کی حد کو اخراجات میں کمی اور اصلاحات کو بڑھانے کے لیے استعمال کریں ۔ لیکن انہوں نے قرض کی حد میں لامحدود اضافے پر بات کی۔

کارروائی کے بعد میکارتھی نے کہا کہ وہ دوبارہ اسپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ لیکن اس تھوڑے سے عرصے میں انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے اتنی کوششیں ہوئیں کہ اگر انہیں گننے لگیں تو بہت وقت لگ جائے گا۔۔

پاکستان