اٹلی کے شہر وینس کے قریبب سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس وینس کے تاریخی مقام سے کیمپنگ سائٹ پر واپس جا رہی تھی۔ کہ ایک ریلوے لائن پر چڑھتے ہوئے میسترے (Mestre) اور مارگھیرا (Marghera)اضلاع کو آپس میں ملانے والے پل سے ٹکرا گئی۔
جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ لاشوںا ور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔ جہاں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔۔
وینس کے گورنر لوکا زیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ناصرف اطالوی بلکہ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جرمن اور فرانسیسی شہری بھی ہیں، جب کہ مقامی شہری انتظامیہ نے مرنے والوں میں یوکرین کے لوگوں کو بھی شامل کیا ہے۔۔ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی (Giorgia Meloni) نے اپنی جانب سے “گہری تعزیت” کا اظہار کیا ہے۔