اہم ترین

غیر قانونی تارکینِ وطن کو نکالنے کا فیصلہ؛ افغان طالبان کا پاکستان سے نظرِثانی کا مطالبہ

افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابلِ قبول ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔جب تک مہاجرین اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نہیں نکلتے، اس وقت تک ، حکومتِ پاکستان کو برداشت سے کام لینا چاہیے۔

گزشتہ روز وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔۔

پاکستان