اہم ترین

ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز؛ پاکستان نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی

حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے تاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 287 رنز کا ہدف دیا لیکن نیدر لینڈز کی ٹیم رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے میگا ایونت کا پہلا ہی مقابلہ جیت کر اپنے سفر کا کامیاب آغاز کیا۔۔

حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے تاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 287 رنز کا ہدف دیا لیکن نیدر لینڈز کی ٹیم رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرھ پاکستان نے میگا ایونت کا پہلا ہی مقابلہ جیت کر اپنے سفر کا کامیاب آغاز کیا۔۔

ایک وقت میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا نیدر لینڈز کا فیصلہ درست لگنے لگا تھا جب پاکستان کے 37 رنز پر تین کھلاڑی فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق آؤٹ ہوگئے

تھے۔

اس موقع پر سعد شکیل نے محمد رضوان کے ساتھ اچھی شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 158 تک لے گئے۔ سعد شکیل 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی 5ویں وکٹ 182 کے اسکور پر گری، اس بار محمد رضوان 68 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ اسی اوور میں افتخار احمد 9 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اس طرح قومی ٹیم کے 6 بیٹر صرف 188 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس موقع پر محمد نواز اور شاداب خان نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور پاکستان کے اسکور کو 252 تک لے گئے۔۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ بھی 252 رنز پر ہی گری۔ حسن علی کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔۔ 267 رنز پر پاکستان کو نواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ پاکستان نے آخری دونوں بلے بازوں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔ حارث رؤف پاکستان کے خڑی آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے۔۔

ساتویں وکٹ پر محمد نواز اور شاداب خان نے مجموعی اسکور میں 64 رنز کا اضافہ کیا، شاداب خان اس موقع پر 32 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، اسی اوور کی اگلی گیند پر حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے میدان چھوڑ گئے۔

پاکستان