اہم ترین

ایپل کے مقبول عام سافٹ ویئر کی وجہ سے خاتون کو اپنا نام بدلنا پڑا

ایپل کا شمار دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سافٹ ویئر کی وجہ سے ایک خاتون کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے سافٹ ویئر آئی او ایس (iOS) میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کی وجہ سے خاتون کو اپنا نام تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

برطانیہ کے علاقے ایڈنبرا سے تعلق رکھنے والی سری پرائس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب بھی کوئی ان کا نام پکارتا ہے تو اسے اپنے آئی فون کو پنگ ہونے سے روکنا پڑتا ہے۔۔

لوگ اب 26 سالہ فٹنس ٹرینر سری کو سیز کے نام سے جانتے ہیں۔ سری نے بتایا کہ جب بھی ان کے دوست انہیں فون کرتے تو وہ ‘Hey Siri’ کہتے، اس وقت ایپل کا آواز سے چلنے والا ڈیجیٹل اسسٹنس سافٹ ویئر فعال ہوجاتا۔ وہ ایک ایک جم میں کام کرتی ہیں جہاں آس پاس بہت سے لوگ ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ وہاں بھی ہوتا ہے۔ اکثر کوئی ان کا نام لیتا ہے تو سافٹ ویئر فعال ہوجاتی ہے۔

صارفین کو اب اپنی ڈیوائس کو آن کرنے کے لیے صرف ‘Siri’ کہنے کی ضرورت ہے۔ عورت نے کہا اب لوگ میرا نام تک نہیں لے سکتے۔ اس سے مجھے غصہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا، میرے ساتھ کام کرنے والوں کو بیٹھ کر کوئی حل سوچنا ہوگا۔

سیسی پرائس نے کہا کہ اس کے نام ‘سیری’ کا مطلب فتح کی جانب لے جانے والی خوبصورت عورت ہے ۔ لیکن ایپل کا اس ایپ کا پوا نام اسپیس انٹرپریٹیشن اینڈ ریکگنیشن انٹر فیس (Speech Interpretation and Recognition Interface) ہے۔ جسے مختصراً سری کہا جاتا ہے۔

پاکستان