اہم ترین

گوگل نے نئے موبائل فون اور اسمارٹ واچ متعارف کرادیئے

گوگل کو دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی کہا جاتا ہے لیکن موبائل فون اور اسمارٹ واچ کی فروخت کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ برانڈ ابھی کئی دیگر کمپنیوں سے بہت پیچھے ہے۔

دنیا کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لئے گوگل بھی اپنے موبائل فون اور واچ میں جدت لارہا ہے۔

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے نئے فیچرز کے ساتھ پکسل 8 اور اسمارٹ واچ کی نئی سیریز لانچ کر دی ہے۔

ٹینسر جی تھری پروسیسر کے حامل پکسل 8 سیریز کے موبائل فون آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ کی صلاحیت بھی ہے۔۔

گوگل نے 12 اکتوبر سے دنیا بھر میں دستیاب پکسل 8 کی قیمت 699 امریکی ڈالرز جب کہ پکسل8 پرو کی قیمت 999 امریکی ڈالرز رکھی ہے ۔

اس کے علاوہ گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور ایڈوانس ہیلتھ ٹریکنگ فیچر سے لیس گوگل واچ 2 بھی لانچ کی ہے۔ گوگل واچ 2 کی کم از کم قیمت 349 امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

پاکستان