ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف لیگ میچ میں جنوبی افریقا نے کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے مقابلوں میں بے جان وکٹیں بیٹر کے لیے جنت اور بولرز کا قبرستان ثابت ہورہی ہیں۔۔
ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیدیم میں جنوبی افریقا اور سری لنکا مدمقابل آئے۔
جنوبی افریقا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔۔ جو کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی تیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جب اس نے 2015 کے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 50 اوورز میں 417 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ کی خاص بات کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکم کی شاندار اور دھواں دھار سینچریاں تھیں۔
ایڈن مرکم کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے سری لنکا کے بولرز بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا دیا۔ مرکم 54 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔