غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف حماس کے آپریشن الاقصیٰ طوفان پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی ہے۔۔
یمنیٰ زیدی نے 2021 میں انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں اداکارہ نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز ہیں اور وہ خاموشی اور افسردگی کے ساتھ ایک ایک کرکے پلے کارڈز دکھا رہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کی جانب سے اس وقت لکھی باتیں اب بھی پوری طرح سچی ہیں۔۔
کارڈز میں لکھا گیا تھا کہ ‘اسرائیل گزشتہ 60 سال سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے ، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اُس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر رہا ہے جو کہ ایک بہت کمزور ملک ہے ، جس کے پاس اپنی افوج، ہتھیار،مالی وسائل اور حکومت بھی نہیں۔
یمنیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے ، جس ملک کی حفاظت اللّٰہ کر رہا ہے آپ اُس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ۔
حالیہ لڑائی پر سابق پورن استار میا خلیفہ اور بالی وود اداکارہ گوہر خان نے بھی اسرائیل کے کلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔۔