اہم ترین

ورلڈ کپ میں سری لنکا کو ہرانے کے لیے مکی آرتھر نے بڑی بات کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لیے وہ ان کی کمزوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی بنائیں گے۔۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز سے جیت لیا ہے جب کہ 10 اکتوبر کو دوسرا لیگ میچ سری لنکا سے ہے۔۔

بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو میدان میں اترنے سے پہلے پاکستان کو سری لنکا سے فتح لازمی درکار ہے۔۔

فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ وہ سری لنکا کی خوبیوں اور خامیوں سے متعلق اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان ہی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔۔

مکی ۤآرتھر کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کی کارکردگی کوئی خاص نہیں تھی لیکن اس کے باوجود وہ اس فتح سے کافی محظوظ ہوئے ہیں۔ کیونکہ پاکستان کو اس فتح کی بہت ضرورت تھی۔۔

فخر زمان کی پرفارمنس سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ انہیں فخر زمان سے متعلق کوئی فکر نہیں۔ وہ اچھا کھلاڑی ہے اس لئے اسے فارم می واپس آنے کے لیے صرف ایک اچھی اننگ کی ضرورت ہے۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ جس کی وجہ سے پاکستان ایونٹ سے ہی باہر ہوگیا تھا۔۔

پاکستان