اہم ترین

پٹھان دھمکیوں سے ڈر گیا، سیکیورٹی کے لیے پولیس بلالی

بھارت میں جرائم پیشہ افراد کے منظم گروپوں نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی سیکیورٹی کو بڑھادیا ہے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 میں اپنی دو فلموں پٹھان اور جوان سے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والےشاہ رخ خان اس وقت بالی ووڈ کے سب سے مقبول اداکار بن گئے ہیں۔

ایک نہیں بلکہ دو آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد شاہ رخ کو انڈر ورلڈ گینگسٹرز کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے گینگسٹرز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شکایت کے بعد انہیں وائی پلس (Y+) کیٹیگری کی سیکیورٹی دی ہے۔

شاہ رخ نے ریاستی حکومت کو تحریری شکایت کی تھی کہ ان کی فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد انہیں جان کا خطرہ ہے۔ جس پر ریاستی حکومت نے شاہ رخ کی سیکیورٹی کے لیے آئی جی وی آئی پی سیکیورٹی کو حکم دیا ہے۔ جس کے تحت 6 مسلح سپاہی 24 گھنٹے شاہ رخ کے ساتھ رہیں گے۔ اس سے پہلے شاہ رخ کے ساتھ دو سیکورٹی فورس کے اہلکار ٹھہرتے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کو یہ سیکیورٹی مفت نہیں ملے گی۔ اس کے لئے انہیں تمام اخراجات ادا کرنے پڑیں گے۔۔ کیونکہ مہاراشٹر حکومت کی پالیسی کے مطابق شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

شاہ رخ سے پہلے سلمان خان کو بھی وائی پلس (Y+) کیٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی تھی۔ کیونکہ پچھلے سال، سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔

پاکستان