اہم ترین

سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے پاکستان کے خفیہ ہتھیار نے کام شروع کردیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ سری لنکا سے ہے۔ جسے جیتنے کے لئے ناصرف قومی کھلاڑی بلکہ سپورٹنگ اسٹاف بھی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔۔

حیدر ۤباد دکن میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ پاکستان کے ڈائریکٹر مکی آرتھر ماضی میں سری لنکا کی کوچنگ کرچکے ہیں۔ اس لئے انہیں لنکن کھلاڑیوں کی خامیوں اور خوبیوں کا پتہ ہے۔۔ ہم اسی بنیاد پر میدان کے لیے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔۔

گرانٹ بریڈ برن نے اعتراف کیا اب تک ٹیم نے وارم اپ اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کیا لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے، یقین ہے کہ بہت جلد ٹیم اپنے پورے ردھم میں آجائے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ سری لنکا کے خلاف جیت پر ہے۔

ریکارڈ کیا کہتا ہے؟

پاکستان اور سری لنکا کے درمینا ورلڈ کپ کے ایونت میں مقابلے کی بات کی جائے تو پاکستان کا پلڑا بہت بھاری نظر اتا ہے۔۔

اب تک ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آٹھ میچ کھیلے گئے۔جن میں سے ایک ناکمل رہا اور باقی ساتوں پاکستان نے جیتے ہیں۔

پاکستان