اہم ترین

بل گیٹس کا اربوں روپے بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین تیاری پر لگانے کا اعلان

بل گیٹس اور ان کی سابق بیوی ملینڈا کی مشترکہ فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن نے دنیا کی پسماندہ ریاستوں کی مختلف وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والی ایم آر اے ویکسین تک رسائی کے لیے 4 کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں سے ایک مائیکرو سافٹ کے شریک مالک کی جانب سے اعلان کردہ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 11 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ایم آر این اے ویکسین کی تیاری میں 40 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا مقصد دنیا کی سب سے زیادہ کمزور آبادیوں کے لیے ویکسین کی رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

بل گیٹس نے 2023 میں درپیش سب سے گھمبیر چیلنجز سے متعلق سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے کی گئی فنڈنگ ​​ایم آر این اے تحقیق اور ویکسین کی تیاری سے متعلق ٹیکنالوجی تک رسائی کو آسان بنائے گی۔

مائیکرو سافٹ کے شریک مالک کا کہنا تھا کہ اس طرح کم ترقی یافتہ ممالک میں زندگی بچانے والی ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت کو بڑھاہا جاسکتا ہے۔۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کردہ رقم میں سے 50، 50 لاکھ ڈالر افریقا میں قائم دو ویکسین مینوفیکچررز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری دیگر کمپنیوں میکں کی جائے گی۔۔

اعلان کردہ باقی 2 کروڑ ڈالرز بیلجیئم میں قائم سائنسی تحقیقی کے ادارے کوانٹم بائیوسائنسز (Quantoom Biosciences)کو اپنی ٹیکنالوجی مزید بہتر کرنے اور ویکسین کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے دیئے جائیں گے۔۔

واضح رہے کہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے سب سے زیادہ امداد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کے کئی دورے بھی کرچکے ہیں۔۔

پاکستان