اہم ترین

پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی کے گھر سے 90 لاکھ روپے کا سونا اور کیش چوری

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، گھریلو ملازمہ نے ہی گھر کا صفایا کردیا۔۔

کراچی کے درخشاں تھانے میں درج مقدمے مین کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر کو فاطمہ نامی نوکرانی کو رکھا تھا۔۔اکثر وہ ساتھ بہن اور ماں کو بھی لے آتی تھی، چھ اکتوبر کو وہ اپنی بہن کے ساتھ صبح کام کرنے آئی،کام کرنے کے بعد سوا تین بجے وہ واپس چلی گئی۔ سات اکتوبر کو پتہ چلا میری بہن سعدیہ جاوید کے گھرواردات ہوگئی۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی ہونے کے باوجود متعلقہ تھانے کے کا ایس ایچ او مجھ سے واردات کے تین روز بعد ملا۔ جب ایک سابق ایم پی اے کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے تو پھر عام آدمی کے ساتھ کیسا ہوتا ہوگا۔۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ علاقے میں چوری ڈکیتیاں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، مجھے ملزمان پکڑنے کے لیے وظیفہ کرنے کا مشورہ دیا گیا، اگر وظیفے کے ذریعے چور پکڑنا ہے تو پولیس کا کیا کام ہے پھر؟؟

پاکستان