ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے بعد سری لنکا کو بھی 6 وکٹوں سے ہرا دیا
بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔ اور مقررہ 50 اوورز میں 344 رنز بنائے۔۔
سری لنکن کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پتھم نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
گرین شرٹس کے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ
جیت کے لیے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔۔ امام الحق اور بابر اعظم دوسری میچ میں بھی کچھ نہ کرسکے۔
فخر زمان کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے عبداللہ شفیق نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو جیت کی ڈگر پر ڈال دیا۔۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں بنائیں،، اور 156 گیندوں پر 176رنز کی شراکت قائم کی۔۔ عبداللہ شفیق 113 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
پاکستان اب تک ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلا ہے اور دونوں میں ہی اسے کامیابی ملی ہے۔ قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ بھارت سے 14 اکتوبر کو ہوگا۔۔