اہم ترین

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح، نیا ریکارڈ بن گیا

 پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔۔

بھارت کے شہر حیدر آباد میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 345 رنز کا ہدف دیا۔ جو کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 2019 میں مانچسٹر میں 336 رنز بھارت نے بنایا تھا۔

 سری لنکا نے پاکستان کے سامنے سب سے بڑا ہدف تو رکھ دیا لیکن پاکستان یہ خلاف توقع یہ ہدف 49 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔۔

 اس طرح پاکستان کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے  کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔۔

اس سے پہلے یہ اعزاز آئر لینڈ کے نام تھا۔ انگلینڈ نے آئر لینڈ کو 2011 کے ورلڈ کپ میں  فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے حاصل کرلیا تھا۔۔

اتفاق سے یہ میچ بھی بھارت میں ہی کھیلا گیا تھا اور اس کے میزبان بھارت کے علاوہ سری لنکا اور بنگلا دیش بھی تھے۔

 پاکستان کا نیا ریکارڈ

ورلڈ کپ میں سری لنکا اور پاکستان ایک دوسرے کے مدمقابل 9 مرتبہ مدمقابل آئے ہیں۔ جن میں سے 8 میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے کھیلا ہی نہیں جاسکا۔۔

پاکستان