اہم ترین

ایکس پر حماس اسرائیل جنگ کی غلط معلومات پھیلانے کا الزام ، یورپی یونین کا ایلون مسک کو  جرمانے کا عندیہ

یورپی یونین کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (X) حماس اسرائیل جنگ سے متعلق غلط معلوماست پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے مالک ایلون مسک پر جرمانے کا عندیہ دے دیا۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 27 ملکی یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں نافذ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق ادارے کے سربراہ تھیری بریٹن (Thierry Breton) نے ایکس (سابق ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک کو خط لکھا ہے۔

یہ خط حالیہ حماس اسرائیل لڑائی سے متعلق ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کئے جانے والے غلط مواد کے الزام کے بعد لکھا گیا ہے۔

تھیری بریٹن نے خط میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع کئے گئے مواد کی  درستگی کے حوالے سے بہت ذمہ داریاں طے کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں ہے کہ قانون پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سماجی پلیٹ فارم سے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کم نہ کرنے کی ذمہ داریاں ایلون مسک پر عائد ہوتی ہے۔ اگر وہ قانون پر عمل نہیں کرتے تو انہیں ٹویٹر کے آمدنی کا 6 فیصد جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ 

پاکستان