اہم ترین

50 سیکنڈز میں 13 کروڑ روپے کمانے والی بھارتی اداکارہ

جنوبی بھارت کی معروف فلم اسٹار نین تارا لیڈی اسٹار کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جوان میں اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان کے ایکشن سین سے ہر کوئی متاثر ہے اور وہ ایک بزنس وومن بھی ہیں۔

بھارتی میدیا رپورٹس کے مطابق بتادیں کہ نین تارا ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کے پاس اپنا پرائیویٹ ہوائی جہاز ہے۔

انہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ کہا جاتا ہے ۔ ایک فلم کے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ انہوں نے اتنی ہی رقم شاہ رخ کی فلم جوان کیلئے بھی لی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں اشتہارات سے بھی اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نین تارا 50 سیکنڈ کے اشتہار کے لئے 5 کروڑ روپے لیتی ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 13 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

نین تارا کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے بھارت کے مختلف شہروں میں چار پرتعیش گھر ہیں۔ جس گھر میں ان کی مستقل رہائش ہے اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 260 کروڑ روپے ہے۔۔

اس گھر میں ایک سنیما ہال، سوئمنگ پول اور ملٹی فنکشنل جم ہے۔ ان کے پاس حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں 100 کروڑ روپے کے دو اپارٹمنٹس بھی ہیں۔ اداکارہ نے چند ماہ پہلے ہی ممبئی میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔

اس کے علاوہ نین تارا کے پاس بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز بینز جیسے برانڈ کی جدید ترین گاڑیاں ہیں۔

نین تارا کو آخری مرتبہ شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم جوان میں دیکھا گیا تھا، جس میں وہ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم نے 1000 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

پاکستان