اہم ترین

پاک بھارت مقابلہ؛ کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا ٹاکرا

پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں آج آمنے سامنے ہیں۔ دونوں تیمیں اب تک دو دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں۔

بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں کھیلے جانے والے اس میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جارہا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھویندر سنگھ میچ سے قبل پرفارم کریں گے۔

پاکستان اور بھارت اس سے قبل ورلڈ کپ میں 7 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں لیکن پاکستان بھارت کو ایک مرتبہ بھی نہیں ہرا سکا۔۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف بھی اس وقت احمد آباد میں موجود ہیں۔

جمعے کے روز ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف سے ملاقات کی۔

بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں

قومی کھلاڑی پاک بھارت مقابلوں کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس حوالے سے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیت کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ہم بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کی روایت توڑنا چاہتے ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے پر روہت شرما کا بیان

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے کہا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں دونوں میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں ۔ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

پاکستان