حماس سے لڑائی کے نویں روز اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کو امریکا سمیت مغربی اقوام سے مسلسل حمایت مل رہی ہے جب کہ اسلامی دنیا محض مذمت تک ہی محدود ہے۔۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی التی میٹم کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے ہی ایک قافلے پر اسرائیلی فضائی ھملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ان میں 12 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے اب تک 2400 سے زائد بے گناہ شہری جاں بحق ہچکے ہیں ، جن میں 30 سے زائد امدادی رضاکار جب کہ 7 صحافی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کا انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف
اسرائیل کے قومی مشیر برائے سکیورٹی زاچی ہنگبی نے اعتراف کیا ہے کہ حماس سے متعلق انتیلی جنس ایجنسیاں اندازہ لگانے میں غلطی کرگئیں۔ انہوں نے کہا وہ سمجھنے لگے تھے حماس نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی لڑائی سے سبق سیکھا ہو گا۔
سعودی عرب اسرائیل تعلقات کا منصوبہ معطل
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ لڑائی اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق گفت و شنید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی خواہش ہے کہ خطے میں بد امنی پھیلنے سے روکی جائے۔ اسی مقصد کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے صدر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے۔۔