افریقا میں 71 سالہ شخص 55 سال الگ تھلگ گھر میں رہ رہا ہے کیونکہ خواتین کے قریب رہنا اسے خوفزدہ کردیتا ہے۔
کیلیٹژے نزامویٹا (Callitxe Nzamwita) اس وقت سے ایک الگ تھلگ گھر میں رہتے ہیں جب ان کی عمر 16 سال تھی۔ وہ خواتین سے بات نہیں کرستے تھے اور خواتین کی موجودگی انہیں کوفزدہ کردیتی ہے۔ اسی وقت سے انہوں نے ایل زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ لگ بھگ 55 برس قبل انہوں نے اپنے گھر گرد لکڑی کی باڑ لگائی۔
خواتین سے خائف شخص سے متعلق وہاں مقیم خواتین کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ وہ ہم سے خوفزدہ ہے لیکن ہم ہی ہیں جو اس کی کھانے پینے کی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں۔ جب ہم اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ نہیں چاہتا کہ ہم اس کے قریب آئیں یا اس سے بات کریں۔ ہم سامان اس کے گھر میں پھینک دیتے ہیں، اور ہمارے جانے کے بعد وہ انہیں اٹھا لیتا ہے۔
اگرچہ اسے لاحق اس ذہنی مرض کی کبھی تشخٰص نہیں ہوئی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ جینو فوبیا نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بیماری کے کیس شاز و نادر ہی رپورٹ ہوتے ہیں۔