اہم ترین

قطر کے شہزادہ جاسم مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری سے دستبردار

قطر کے ارب پتی شیزادے شیخ جاسم بن حمد الثانی نے دنیا بھر میں معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کی بولی واپس لے لی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے گزشتہ برس کلب کی نیلامی کا عندیہ دیا تھا ۔۔ کلب خریدنے کے لئی متمنی سامنے آئے تھے لیکن قطرہ شہازدے اور برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف (Jim Ratcliffe) بولی لگانے والوں کی دوڑ مٰں سب سے آگے تھے۔

گلیزر خاندان کی ملکیت میں جانے کے بعد سے مانچسٹر یونائیٹڈ 97 کروڑ ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے۔۔ مانسٹر یونائیٹڈ کے مالک خاندان کی جانب سے 6 ارب پاؤنڈ کے تقاضے کے جواب میں شیخ جاسم نے کلب کی خریداری کے لیے 5 ارب ڈالرز کی بولی لگائی تھی ۔ شیخ جاسم کی بولی مانچسٹر یونائیٹڈ کے مکمل کنٹرول کے لیے تھی ۔ انہوں نے کلب کا قرض واپس کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔۔

تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اس کلب کے حامیوں کی بڑی تعداد نے اسے فروخت کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جس کی وجہ سے نیلامی کا عمل روک دیا گیا ہے۔

شیخ جاسم کی دستبرداری کے بعد اب جم ریٹکلف (Jim Ratcliffe) کی ایک ارب 70 کروڑ دالر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے 25 فیصد شیئرز کی خریداری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

پاکستان