اہم ترین

پیٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا ہوگیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کردی۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 40 روپے کمی کے بعد 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل ا5 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے ، جس کے بعد اب 31 اکتوبر تک یہ عوام کو 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا

مٹی کا تیل 22 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 214 روپے 85 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کسٹم ڈیوٹی گھٹائی نہیں گئی۔ گزشتہ ایم ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

پاکستان