آسٹریلیا میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بچوں سے متعلق غیر اخلاقی مواد پوسٹ کئے جانے کے پر لاکھوں ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں آن لائن معاملات کی ریگولیٹری اتھارٹی نے ایکس کو بچوں کے ساتھ استحصال کے مواد پر پوسٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 6 لاکھ 10 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر عائد کردیا ہے۔۔
آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے ذمہ دار ادارے کے مطابق ایکس کی انتطامیہ سے بچوں سے استحصال یا بدسلوکی کے مواد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے گئے طریقوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے لیکن پلیٹ فارم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔۔
آسٹریلیا میں پہلی بار کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آن لائن سیفٹی کے قانون کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ سال ٹوئٹر( موجودہ ایکس) کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ تن سے ایکس کو آمدنی میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ جسے پورا کرنے کے لیے انتظامیہ اپنے صارفین سے سبسکرپشن پر ماہانہ معاوضہ بھی لے رہی ہے۔
اس کے علاوہ حال ہی میں یورپی یونین نے نئے تکنیکی ضابطوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں سے متعلق ایکس کے خلاف تحقیقات بھی شروع کی ہیں۔ یوپری یوینی کا لازامہے ک ایکس حماس اسرائیل لڑائی سے متعلق پھیلانے والی غلط معلومات کو روکنے میں ناکام رہا ۔