اہم ترین

اومنی مین ، مارٹل کابیٹ 1 کے لیے پہلے ڈی ایل سی کی جھلک جاری

معروف ویڈیو گیم مارٹل کامبیٹ کے بارھویں ایڈیشن مارٹل کابیٹ 1 کے لیے پہلے ڈی ایل سی کی جھلک جاری کردی گئی۔ اس کردار کو اومنی مین کا نام دیا گیا ہے۔

مارٹل کامبیٹ (Mortal Kombat ) سیریز کا 12واں ایڈیشن کارٹل کامبیٹ 1 (Mortal Kombat 1 ) گزشتہ ماہ ریلیز ہوچکا اور اس کے کھلاڑی اب کرداروں کی خاصیتوں کو سمجھنے لگے ہیں۔ لیکن ان کرداروں کی فہرست ابھی مکمل نہیں ہوئی۔۔

مستقبل میں اس گیم میں مزید کئی ڈی ایل سی ( characters Downloadable) شامل کئے جائیں گے ۔ ان میں سے پہلا ایم کے 1 اومنی مین ڈی ایلسی (MK 1 Omni-Man DLC ) ہے۔

ایم کے 1 اومنی مین ڈی ایل سی (MK 1 Omni-Man DLC ) کے حوالے سے نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں اس کردار کی خاصیتوں اور فعالیت سے متعلق بتایا گیا ہے۔۔ یہ امیزون (Amazon) کے معروف کردار سپر مین (Superman) سے ملتا جلتا نظر ۤتا ہے اور اس کردار کے لیے معروف صداکار جے کے سمسن (JK Simmons ) کی آواز استعمال کی گئی ہے۔۔

ماہرین گزشتہ کچھ عرصے سے یہ تو جانتے تھے کہ کارٹل کامبیٹ 1 (Mortal Kombat 1 ) کے کئی ڈی ایل سی ( characters Downloadable) کی پہلی کھیپ میں کچھ اسی طرح کے کردار ہوں گے۔ انہیں اخلاقی طور پر ماورائے عقل صلاحیتوں کے حامل ولن کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔۔

پاکستان