اہم ترین

128 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ اولمپکس 2028 میں شامل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کرکٹ سمیت پانچ دیگر کھیلوں کو 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کرنے کی حمایت کردی ہے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے دوران صرف دو ارکان نے کرکٹ کو اولمپکس مقابلوں میں شامل نی کرنے کی مخالفت کی۔

لاس اینجلس گیمز کے منتظمین نے کرکٹ کی چھ ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی تجویز دی ہے تاہم اب تک ٹیموں کی تعداد اور ان کی ایونٹ میں شرکت کے طریقۂ کار پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

اجلاس کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ نئے کھیلوں کی شمولیت سے لاس اینجلس مقابلے مزید ’دلچسپ‘ ہوجائیں گے۔ کیونکہ منظور کئے گئے کھیل امریکا میں کھیلوں کے کلچر سے مماثلت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو دیکھ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ (50 اوورز) پہلے ہی ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ 1900 میں منعقدہ اولمپکس میں کرکٹ شامل تھی لیکن اس کے 128 سال بعد دوبارہ اس کھیل کو اولمپکس میں شامل کیا جارہا ہے۔

پاکستان