ورلڈ کپ کے لیگ میچوں میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نیدر لینڈ نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔۔
بھارتی شہر دھرم شالا میں بارش کے باعث نیدر لینڈز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔ پروٹیز 207 رنز ہی بنا سکے۔
کرکٹ کے میدان میں نووارد سمجھی جانے والی نیدرز لینڈز کے بالرز نے جس طرح پاکستان کے بیٹرز کو پریشان کئے رکھا ۔ اسی طرح جنوبی افریقی کھلاڑی بھی ان کے خلاف کھل کر نہ کھیل سکے۔۔
یہ پہلا موقع نہیں جب نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے ٹی ٹوئنتی ورلڈ کپ میں بھی نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ایونٹ سے ہی باہر کردیا تھا۔
اتوار کو افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ نے شکست کھائی تھی جب کہ اب نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو ہرادیا ہے۔ ان دونوں اپ سیٹس کے بعد میگا ایونٹ میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔