اہم ترین

اسرائیل غزہ متاثرین کے لیے مصر سے محدود امداد پر مشروط آمادہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے لیے مصر سے امداد پہنچانے رضامند ہوگیا ہے۔۔

اسرائیل نے حماس کی جانب سے شروع کئے گئے طوفان الاقصئٰ ۤپریشن کے بعد غزہ کی پٹی پر مکمل ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے۔ علاقے میں خوراک، ایندھن اور پانی کی فراہمی بند ہے۔

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں موجود لوگوں کو مصر کے راستے محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کی اجازت دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔۔ مصر بھی غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی سرحدی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنے پر آمادہ ہے۔۔

بائیڈن نے کہا کہ رفح کراسنگ کے ذریعے 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ امداد صرف اور صرف مستحق شہریوں کو ملے۔ یہ سامان کسی بھی طرح حماس تک نہ پہنچ سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کو امداد ملنے کا کوئی مخصوص وقت نہیں بتایا گیا کیونکہ رفح کراسنگ سے غزہ تک کی سڑکیں انتہائی خراب حالت میں ہیں۔ سڑکوں کی بھالی کے بعد ہی امدادی کام شروع ہوسکے گا۔۔

پاکستان