اہم ترین

پب جی کا گیم کری ایٹرز کو کروڑوں ڈالرز انعام میں دینے کا اعلان

معروف موبائل گیم پب جی (PUBG ) کی انتظامیہ نے آئندہ 3 سالہ کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ رقم گیم کے کھلاڑیوں میں بطور انعام دی جائے گی۔

پب جی (PUBG ) نے گزشتہ چند ہفتوں میں ورلڈ آف ونڈر (WOW) کے نام سے کری ایٹیو موڈ لانچ کیا ہے ۔ جس میں فورٹ نائٹ(Fortnite ) اور روبلوکس (Roblox ) کی طرز پر پب جی کے کھلاڑی اپنی مرضی کے نقشے اور گیم کے ضوابط بناسکتے ہیں۔

گیم بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2023 میں ورلڈ آف ونڈر اور پٹوپیا (Ptopia) ڈیزائن پروجیکٹ مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں مجموعی طور پر ساڑھے سات لاکھ دالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

اسی طرح 2024 میں گیم کی جانب زیادہ سے زیادہ گیمرز کو راغب کرنے کے لیے اس سے بھی زیادہ رقم مختص کی جائے گی۔۔

گیم انتظامیہ کے مطابق پب جی (PUBG ) کے ورلڈ آف ونڈر موڈ میں ہر نیا اپ ڈیٹ سائیکل ‘کم از کم ایک’ تھیم پر مبنی مقابلہ شروع کرے گا جس میں متعدد انعامات کے علاوہ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی مختص ہوگی۔

اس کے علاوہ کھلاڑی اپنے پسندیدہ تخلیق کار کے نقشوں پر ووٹ دیں گے، سرفہرست آنے والے 200کری ایٹرز میں 50 ہزار دالر کی رقم مساوی تقسیم کی جائے گی۔ دریں اثنا، سرفہرست 5000 کری ایٹرز میں 10 ہزار ڈالرز کے مساوی کرپٹو کوائنز تقسیم کئے جائیں گے۔

پاکستان