اہم ترین

سعودی عرب میں زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی

سعودی حکومت نے علمائے کرام کی ہدایات کی روشنی میں زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق علمائے کرام نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرۤآن کا نزول ہدایت کے لیے کیا ہے۔ اس لئے اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرکے اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کی ضرورت ہے۔

علمائے کرام نے کہا ہے کہ متعدد مقامات پر دیکھا گیا ہے کہ زیورات اور آرائشی اشیا میں قرآنی آیات کندہ ہوتی ہیں۔ اس سے ان کی بے حرمتی کا احتمال رہتا ہے۔۔

سعودی وزارت داخلہ نے علمائے کرام کی ہدایات کی روشنی میں حکم دیا ہے کہ اللہ کا نام یا کلام الہیٰ ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں۔

پاکستان