اہم ترین

گیمرز میں سبسکرپشن کا چڑھتا بخار اربوں ڈالر کی مارکیٹ بن گیا

دنیا بھر کے ای گیمرز کے لیے سبسکرپشن ایک بخار بن گیا ہے جو آپریٹرز کو اربوں ڈالر کی کمائی کرکے دے رہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران دنای بھر کے گیمرز نے سبسکرپشن ماڈل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو محسوس کیا ہے۔ کچھ گیمز آپریٹرز کے لئے یہ کامبیابی کی کنجی ثابت ہوا ہے۔ یہ اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ گیمرز کی اکثریت کے لئے سبسکرپشن لازمی بنتی جارہی ہے۔

پلیٹ فارم تک رسائی کی فیس سے گیمز لائبریری کی خدمات حاصل کرنے سے پریمیم ممبرشپ تک ای گیمز میں ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو رہا ہے اور اسے گیمرز کی جانب سے مسلسل ادائیگی مزید تقویت دے رہا ہے۔

اومڈیا کی ایک رپورٹ میں 2027 تک گیم سبسکرپشن (ایسوسی ایشن اور کلاؤڈ گیمنگ) کی مارکیٹ کی آمدنی 22 ارب ڈالر تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ جو کہ 2017 کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے۔ ای گیمنگ کی مارکیٹ کے حجم میں اضافے پی ایس ناؤ (PS Now) اور گیم پاس (Game Pass) جیسی گیمنگ سبسکرپشن سروس کی مرہون منت ہے۔

ای گیمنگ ایک عالمی مسابقتی بازار بن چکا ہے۔ جس میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مقابلہ بڑھتا جارہا ہے۔ اس منڈی میں اصل مقابلہ ایک باکس گیم پاس(Xbox Game Pass)، پلے اسٹیشن ناؤ (PlayStation Now)، جی فورس ناؤ(GeForce Now)، ای اے پلے(EA Play) اور یو بی سافٹ پلس (Ubisoft Plus) جیسے کھلاڑیوں کے درمیان ہے۔

ان گیم آپریٹرز کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ اپنی سبسکرپشن پر مبنی خدمات کی زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کرسکیں۔ اس حوالے سے مائیکرو سافٹ اپنے ایکس باکس ( Xbox) اور پی سی (PC) گیم پاس سروسز کے ساتھ سب سے آگے ہے لیکن پلے اسٹیشن (PlayStation)، ن ویڈہا جی فورس ناؤ {Nvidia (GeForce Now)} بھی اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں۔

موجودہ دور میں ایسا لگتا ہے جیسے ورلڈ آف وارکرافٹ کی رکنیت سے لے کر دی ایلڈر اسکرولز آن لائن میں ای ایس او پلس جیسی چیزوں تک ،ہر چیز کے لیے سبسکرپشن سروس موجود ہے۔

اومڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2027 تک دنیا بھر میں ‘ادا کردہ سبسکرپشنز کی کل تعداد’ تقریباً 21 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی جب کہ کلاؤڈ گیمنگ سروسز سے تقریباً 6.5 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔

ای گیمز کی بڑھتی سبسکرپشن کچھ لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ معاملہ جلد ہی ماہانہ مسلسل ادائیگیوں میں بدل سکتی ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر گیمز کی سبسکرپشن گیمز کی اصل روح سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہترین سرمایہ کاری ہے۔

پاکستان