اہم ترین

ایکس (ٹوئٹر) نے کمائی کے لیے دو نئی سبسکرپشن آفرز پر کام شروع کردیا

دنیا کی سب سے مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے دو نئی سبسکرپشن آفرز لانے کااعلان کردیا ہے۔

ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ ایکس کی قیادت ادارے کو مالی نقصان سے نکالنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ جس کے لئے دو نئی سبسکرپشن آفرز لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سبسکرپشن سستی ہے اور اس میں تشہیری مواد بھی ہوگا جب کہ دوسرا تھوڑا مہنگا ہوا جس میں تشہیری مواد نہیں ہوگا۔

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسے منافع بخش بنانے اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی کے باعث آمدنی میں کمی کو پورا کرنے کے لیے سبسکرپشن آفرز کا آغاز کیا تھا ۔

پہلے مرحلے میں ٹوئٹر نے بلیو ٹک سبسکرپشن کا آغاز کیا جس کے لئے ماہانہ 20 ڈالر کے قریب رقم ادا کرنی پڑتی ہے لیکن اس سبسکرپشن پر اعراض ہے کہ کچھ رقم کے عوض بڑی تعداد میں جعلی اکاؤنٹس کو بھی بلیو ٹک تفویض کردیا گیا ہے۔ ان جعلی اکاؤنٹ سے سب سے زیادہ جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

ایکس نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ اور فلپائن میں نئے صارفین کے لیے پوسٹس شیئر کرنے اور پلیٹ فارم کی دیگر خصوصیات کو استعمال کرنے کے لیے ایک ڈالر سالانہ فیس کی جانچ پڑتال شروع کی۔

پاکستان