اہم ترین

سلمان خان جھوٹا انسان ہے، بالی ووڈ اداکار پھٹ پڑا

بالی ووڈ کی کلاسک فلم قرار دی جانے والی فلم ماچس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار چندر چور سنگھ نے سلمان خان کو جھوٹا انسان قرار دے دیا۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندرچور سنگھ 90 کی دہائی کے مشہور ہیرو تھے۔ انہوں نے اس دور کی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ حال ہی میں چندرچور سنگھ نے ایک سپرہٹ فلم کے بارے میں کچھ ایسا کہا ہے کہ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا یہ واقعی سچ ہے کہ ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی پروڈکشن کے دوران ان کے پاس کام نہیں تھا۔ جس پر چندرچور سنگھ نے ماضی میں سلمان خان کے اس دعوے کی تردید کی۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے کی تیاری کے دوران وہ ‘جوش’ ، ‘داغ’ ، ‘کیا کہنا’ اور ‘سلسلہ ہے پیار کا’ جیسی فلموں میں کام کررہے تھے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام نہ کرکے انہوں نے اپنے پاس موجود آپشن کا انتخاب کیا۔

چندر چور سنگھ کی پوسٹ جیسے ہی وائرل ہوئی، اداکار نے اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔

دراصل بھارتی ٹی وی شو کافی ود کرن کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں امن کے کردار کے لیے سیف علی خان اور چندرچور سنگھ کا انتخاب کیا تھا، اس وقت ان کے پاس کوئی کام نہیں تھا، پھر بھی انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ جس پر سلمان کہتے ہیں، “شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنا مشکل نہیں تھا لیکن اس وقت آپ کے لیے امن کو کاسٹ کرنا مشکل تھا کیونکہ اس وقت سیف اور چندرچور دونوں کچھ نہیں کر رہے تھے، پھر بھی انہوں نے انکار کر دیا، جس کے بعد میں نے یہ کردار کیا۔

پاکستان