اہم ترین

لاکھوں موبائل فون پر واٹس ایپ بند

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ ایپ ہے۔ کروڑوں صارف اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آج سے لاکھوں افراد اس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔

واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام صارفین جن کے موبائل فون میں اینڈرائیڈ او ایس 5.0 یا اس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہے، ان موبائل میں 25 اکتوبر سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرانے آپریٹنگ سسٹم میں کسی بھی ایپ کے کارآمد نہ رہنے کا معاملہ غیر معمولی نہیں۔ واٹس ایپ سمیت تمام کمپنیاں اپنی ایپس کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کرتی ہیں تاکہ اس کے صارفین کو نت نئی سہولیات مل سکیں اور وہ ان کی ایپ کے ساتھ منسلک رہیں۔

تیکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپس کی اپ ڈیٹنگ کے دوران وہ ایپ پرانے آپریٹنگ سسٹم میں کارآمد نہیں رہتیں۔ اس لئے اس مسئلے کے حل کے لیے موبائل فون کمپنیاں اپنے صارفین کو مخصوص مدت تک مفت اپ ڈیٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

جن موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوریا ہے ان میں سونی ایکسپیریا Z (Sony Xperia Z)، سونی ایکسپیریا ایس 2 (Sony Xperia S2 )، سونی ایریکسن ایکسپیریا آرک 3(Sony Ericsson Xperia Arc3)، ایل جی اوپٹیمس جی پرو (LG Optimus G Pro)، ایل جی اوپٹیمس 2X (LG Optimus 2X)، سام سنگ گیلکسی نیکسس (Samsung Galaxy Nexus) ، سام سنگ گیلکسی ایس (S Samsung Galaxy) ، سام سنگ گیلکسی ٹیب 10.1 (Samsung Galaxy Tab 10.1) ، سام سنگ گیلکسی نوٹ 2 (Samsung Note 2) ، ایچ ٹی سی ڈیزائر ایچ ڈی ( HTC Desire HD)، ایچ ٹی سی سنسیشن ( HTC Sensation)، موٹرولا ڈی رائیڈ ریزر (Motorola Droid Razr) ، موٹرولا زووم(Motorola Xoom) اور ایچ ٹی سی ون (HTC One) شامل ہیں۔

فون کا آپریٹنگ سسٹم کیسے معلوم کریں

دنیا بھر میں کروڑوں افراد اسمارٹ موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی بھی لاکھوں میں ہے جنہیں اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم اور دیگر معلومات نکالنے کا طریقہ نہیں معلوم ۔

اگر آپ بھی نہیں جانتے کہ آپ کا فون کس آپریٹنگ سسٹم پر چل رہا ہے؟ تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی ڈیوائس پر سیٹنگز مینو میں جاکر فون کے بارے میں ساری تفصیلات جان سکتے ہیں۔

پاکستان