اہم ترین

شاہ رخ کی جوان میں ایکشن دکھانے والی اداکارہ اب کیا کرنے والی ہے

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اور شاہ رخ خان کی فلم جوان میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نین تھارا اپنی نئی فلم سے بھی مداحوں کے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ نے جنوبی بھارتی فلموں کی کہانیاں ری میک کے نام پر بنائی اور کامیابیاں سمیٹی ۔ لیکن اب یہ فلمیں اور ان کے اداکار ہندی فلم نگری سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔ رجنی کانت، کمل ہاسن، الو ارجن، وجے، نین تھارا اور رشمیکا مندانا اس کی بڑی مثالیں ہیں۔
شاہ رخ خان کی حالیہ کامیاب فلم جوان میں ہیروئن کا کردار بھی نین تھارا نے ادا کیا۔ اب نینتھارا کی اگلی فلم کا ایک دلچسپ ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ یہ ٹیزر بہت ہی شاندار ہے، جسے دیکھنے کے بعد مداح ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں۔

نینتھارا کی اس فلم کا نام ‘انا پورنی: دی گاڈس آف فوڈ’ ہے۔ نینتھارا نے اس ٹیزر کو شیئر کیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے، ‘انا پورنی: کھانے کی دیوی آپ کے ذائقے کو دوبالا کرنے آ رہی ہے۔

‘اناپورنی: دی گاڈس آف فوڈ’ نینتھارا کے کیریئر کی 75ویں فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری نیلیش کرشنا نے کی ہے۔ فلم میں نینتھارا کے علاوہ جئے، ستیہ راج، کے ایس روی کمار، ریڈن کنگسلے، کماری سچو، کارتک کمار اور سریش چکرورتی نظر آئیں گے۔

پاکستان