اہم ترین

ایم 5 ورلڈ چیمپئین شپ ؛ 16 ٹیمیں اور 9 لاکھ ڈالر کی مجموعی انعامی رقم

ایم 5 ورلڈ چیمپئین شپ سے مشہور موبائل لیجنڈز : بینگ بینگ ورلڈ چیمہئین شپ کا رواں برس انعقاد فلپائن اور ملائیشیا میں منعقد کی جارہی ہے ۔ نومبر اور دسمبر میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کے مختلف مراحل ملائشیا اور فلپائن میں ہوں گے۔

ایم ایل بی بی کی مالک کمپنی مون ٹون نے رواں برس ایم 5 ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی یہ ایونٹ میزبان ملک کے حکومت کی سرپرستی میں ہوگا۔ رواں برس چیمپئین شپ کو فلپائن کے محکمہ سیاحت کا تعاون حاصل ہے۔

شیڈول کے مطابق چیمپیئن شپ میں وائلڈ کارڈ انٹری مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 23 سے 25 نومبر تک ہوں گے۔

ایم 5 ورلڈ چیمپیئن شپ کے گروپ اسٹیج مرحلے میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گروپ اسٹیج اور پہلے ناک آؤٹ مرحلے کا انعقاد منیلا کے ای وی ایم کنونشن سینٹر میں 2 سے 12 دسمبر تک ہوگا۔

چیمئین شپ کا دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ اور گرینڈ فینالے ریزل میموریل کولیزیم میں 15 سے 17 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

ایم ایل بی بی ورلڈ چیمپئن شپ میں ٹیموں کے لئے مجموعی انعامی رقم کی مالیت 9 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔

گزشتہ سال یہ ایونٹ فلپائن سے ہی تعلق رکھنے والی ٹیم ایکو (ECHO) نے جیتتی تھی۔ گرینڈ فینالے میں اس کے مدمقابل ٹیم بلیک لسٹ انٹرنیشنل تھی۔

پاکستان