اہم ترین

ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ گلین میکسویل کے نام

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے نیدر لینڈز کے خلاف صرف 40 گیندوں پر سنچری بنا کر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بیٹنگ پچیں بالرز کا قبرستان بنی ہوئی ہیں جب کہ بیٹر نئے ریکارڈ اپنے نام کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم نے 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں میں سنچری اسکور کرکی۔ جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری تھی۔

18 دنوں میں نیدر لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

https://www.instagram.com/p/Cy0mlqlR8ei/

میکسویل نے اپنی نصف سنچری پہلی 26 گیندوں پر مکمل کی اور پھر صرف 14 گیندوں میں 50 رنز جوڑ کر اپنی تاریخی سنچری مکمل کی۔یہ کارنامہ انہوں نے 8 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے سرانجام دیا۔ انہوں نے 44 گیندوں پر نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔

میکسویل نے اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی سری لنکا کے خلاف 51 گیندوں پر 102 رنز بنائے تھے۔

ریکارڈ دیکھا جائے تو آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر 113 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 66 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان