اہم ترین

ایشوریہ رائے اور کرینہ کپور میں 21 سال پرانی دشمنی

بالی ووڈ کے ستاروں میں دشمنیاں اور رنجشیں کوئی نئی بات نہیں۔ خاص طور پر اداکاراؤں کے درمیان تو گہری رقابتیں ہوتی ہیں ۔ ایسی ہی دو اداکارائیں ایشوریہ رائے بچن اور کرینہ کپور بھی ہیں، جنہپوں نے کبھی کسی فلم میں ساتھ کام تک نہیں کیا۔

کرینہ کپور اور ایشوریہ رائے بچن کو شوبز کی دنیا میں آئے 20 سال سے زائد عرصہ بیت چکا لیکن دونوں نے کبھی ساتھ کام نہیں کیا۔ دونوں کے درمیان رقابت بھی 21 سال پرانی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیاب ترین فلم دیو داس ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ایشوریہ رائے بچن اور مادھوری نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم میں پارو کے کردار کے لیے سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کپور کا لُک ٹیسٹ لیا تھا۔ بعد میں وہ کردار ایشوریہ رائے نے نبھایا۔ اس وقت سے دونوں کے درمیان پیشہ وارانہ رقابت ذاتی دشمنی میں بدل گئی۔

صورت حال یہاں تک آپہنچی کہ دونوں نے نام لئے بغیر ایک دوسرے کو طعنے تک دینا شروع کردیئے۔

ایک مرتبہ ایشوریہ نے اپنی بیٹی ارادھیا کی پرورش کے حوالے سے کہا کہ ان کے پاس ملازموں کی فوج نہیں۔۔ انہوں نے ایسا کرینہ کپور کے لئے کہا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے بیٹوں کے آیا رکھی ہے۔

پاکستان