اہم ترین

بھارت کینیڈا کشیدگی؛ مودی سرکار نے بالآخر گھنٹے ٹیک دیئے

بھارت اور کینیڈا کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد بالاخر مودی سرکار نے گھٹنے تیک ہی دیئے۔ اوٹاوا میں بھارتی سفارت خانے نے کینیڈین شہریوں کے ویزا کا اجرا شروع کردیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ابتدائی طور پر کینیڈین شہریوں کو داخلہ، بزنس، میڈیکل اور کانفرنس ویزے جاری کئے جائیں گے۔

ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ صورتحال کے مسلسل جائزے کی بنیاد پر مزید فیصلے کیے جائیں گے اور مناسب طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

چند روز قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ اگر بھارت کینیڈا میں اپنے سفارت کاروں کی حفاظت میں پیش رفت دیکھتا ہے تو “بہت جلد” کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات دوبارہ شروع کرنے پر غور کیاجا سکتا ہے۔

18 ستمبر کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شواہد کے ساتھ اپنے ایک بھارتی نژاد شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے بارے کے پارکیمنٹ کو بتایا تھا۔

بھارت نے ٹروڈو کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کردیئے تھے ۔

بھارت نے کشیدگی کو اس قدر بڑھاوا دیا کہ کینیڈا کو گزشتہ ہفتے اپنے 41 سفارتکار واپس بلانے پڑ گئےتھے۔

پاکستان