اہم ترین

ایکس (ٹوئٹر) بھی آڈیو اور ویڈیو کال فیچر لے آیا

دنای کی سب سے مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (ٹوئٹر) میں صارفین کے لئے فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ جیسا فیچر متعارف کردیا ہے ۔ جس کے بعد اب ایس پر بھی آڈیو اور ویڈیو کال کی جاسکے گی۔۔

ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو کال فیچر کے ابتدائی ورژن کا اعلان کیا۔

آڈیو اور وڈیو کالنگ فیچر فی الحال ہر صارف کے لیے دستیاب نہیں لیکن ایپ سیٹنگز کے ’پرائیویسی اینڈ سیفٹی‘ سیکشن کے تحت ’ڈائریکٹ میسیجز‘ مینو میں ویڈیو اور آڈیو کالز کو فعال کرکے اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اس سے پہلے صارفین کو پہلے اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔

ایکس کی سی او او لنڈا یاکارینو نے ویڈیو کال کی خصوصیت کو اسکرین شاٹ کے ساتھ بھی متعارف کرایا جس میں معیاری تصویر میں تصویر سیٹ اپ اور اسپیکر فون کی سیٹنگ، ویڈیو اور مائیکروفون آن یا آف سیٹنگز، اور کال ختم کرنے کا آپشن کی شبیہیں دکھائی گئی ہے۔

مسک اور یاکارینو نے فی الحال اس بارے میں نہیں بتایا کہ کیا تمام ایکس صارفین کو مستقبل میں اس فیچر تک رسائی حاصل ہوگی یا پھر سہولے بھی فیس کی ادائیگی سے مشروط ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے اسے نقصان سے نکالنے کے لیے معاوضے کی ادائیگی سے مشروط کیا ہے۔

چند روز قبل بھی انہوں نے دو نئی سبسکرپشن کا عندیہ تھا ۔ جس میں ایک میں اشتہار ہوں گے جب کہ دوسرے میں اشتہارات نہیں ہوں گے۔

پاکستان