اہم ترین

سلمان خان کا رشتہ لے کر شاہ رخ کس اداکارہ کے گھر گئے تھے؟؟؟

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی بالی ووڈ کی مقبول ترین دوستیوں میں سے ایک ہے۔ جب وہ آپس میں بات نہیں کر رہے تھے تب بھی دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

آج ہم آپ کو ان کی دوستی کی ایک مضحکہ خیز کہانی سنانے جارہے ہیں۔ اس کا تعلق سلمان خان کی شادی سے ہے اور یہ آج کی بات نہیں، برسوں سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ شادی کب ہوگی؟ لوگ حیران ہیں کہ بھارت کے ٹاپ سپر اسٹار نے شادی کیوں نہیں کی۔

اس سے قبل سلمان کی صومی علی، سنگیتا بجلانی، کترینہ کیف اور ایشوریہ رائے کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے لیکن ان میں سے کسی کے ساتھ بھی بات شادی تک نہیں پہنچ پائی۔ گزشتہ چند برسوں سے سلو میاں لولیا ونتر سے تعلق بنائے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شادی کی تجویز لے کر ایک لڑکی کے گھر گئے تھے لیکن بات نہیں بنی۔

اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ہمراہ رانی مکھرجی بھی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا جس کے گھر وہ رشتہ لے کر گئے تھے لیکن ناظرین اس حوالے سے تبصرے کررہے ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید شاہ رخ خان اور گوری خان سلمان کے رشتے کو لے کر ایشوریہ کے گھر گئے ہوں گے۔ لیکن سلمان نے کبھی اس پر بات نہیں کی۔

پاکستان