اہم ترین

انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے تعلق کے الزام لگنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔۔

انضمام الحق دوسری مرتبہ ملک رواں برس اگست میں چیف سلیکٹر مقرر ہوئے تھے۔ انہوں نے 3 سال کے لیے عہدہ سنبھالا تھا لیکن صرف دو ماہ ہی میں وہ مستعفیٰ ہوگئے ہیں ۔

انضمام الحق نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے کے الزام کو قرار دیا ہے۔۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے زندگی میں کبھی کسی قسم کا تعلق نہیں، مجھ پر تحقیق کے بغیر الزام لگایا گیا ، جس پر بہت دکھ ہوا۔ اس قسم کے الزام لگانے والا ثبوت دے۔

انضمام الحق نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جس پر بورڈ کو کہا کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیتا ہوں، تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔

دوسری جانب سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انضمام الحق نے کیا تھا۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا خمیازہ کئی کھلاڑیوں کے علاوہ انہیں بھی بھگتنا ہوگا۔ اس لئے انہوں نے اس وقت سے پہلے ہی مستعفی ہونے میں عافیت سمجھی۔

پاکستان