اہم ترین

ونڈوز کے مقابلے میں میک پر کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کم کیوں کھیلا جاتا ہے ؟؟

اگرچہ زیادہ تر گیمرز کی اکثریت ونڈوز پر کاؤنٹر اسٹرائیک کھیلتی ہے لیکن کیا یہ سوال آج کل بہت زیادہ پوچھا کاتا ہے کہ کیا میک پر بھی اسے اسی طرح کھیلا جاسکتا ہے ۔

گیم کے سرورز آپریٹنگ سسٹمز کے درمیان شیئر کیے گئے تھے، اس لیے خوش قسمتی سے پلیئر بیسز کو الگ کرنے کے بجائے شیئر کیا گیا۔

کاؤنٹر اسٹرائیک 2 (سی ایس 2) کے ریلیز ہونے تک میک ورژن کی اپ ڈیٹس موصول ہو رہی تھیں، اس قسم کا تجربہ پلیٹ فارم پر موجود ہر گیم کے لیے کبھی نہیں کیاگیا۔ یہاں تک کہ گیمرز کو میک ورژن پر آپریشن رپ ٹائڈ بھی ملا۔

ان تمام اپ ڈیٹس کے باوجود گیمرز کی اکثریت میک میں سی ایس 2 کھیلنے کے طریقے سے واقف نہیں۔ اس لئے ہم ان سب کو یہ بتارہے ہیں کہۤ کس طرح کاؤنٹر اسٹرائیک 2 میک ورژن چلایا جاسکتا ہیں؟

میک پر کاؤنٹر اسٹرائک کھیلنے کے خواہش مندوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ سی ایس کا میک پورٹ اس وقت دستیاب ہی نہیں۔

گیم بنانے والی کمپنی والو (Valve ) نے اب تک میک پر گیمنگ پورٹ میں دلچسپی تو ظاہر کی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا ۔ تاہم، حال ہی میں والو نے میک پلیئرز کے لیے ادا کی گئی رقم کی واپسی کا آپشن بھی رکھا ہے۔

میک کے یوزرز میں سی ایس 2 کی مقبولیت ونڈوز صارفین کےمقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے گیمنگ کے بجائے ویڈیو ایڈیٹنگ اور میوزک پروڈکشن کے لئےڈیزائن کیا گیا ہے۔۔

اس کے علاوہ جو لوگ میک خریدنے کے متحمل ہوسکتے ہیں وہ گیمنگ کے لیے ایک الگ ونڈوز سسٹم بھی رکھ سکتے ہیں۔ جس میں زیادہ سی ایس 2 کھیلنے کا لطف زیادہ اچھی طرح آتا ہے۔

جہاں تک بات کی جائے میک صارف کو کاؤنٹر اسٹرائیک اپ ڈیٹ تک رسائی کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ میک پلیئرز کو ونڈوز پلیئرز کے پاس موجود تمام مواد تک رسائی حاصل تھی، اور وہ بھی میچ میکنگ گیمز میں ایک ساتھ ہی موجود تھے۔

پاکستان